اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپیں، ایک جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی فورس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۰۹
تاریخ اشاعت: 19:21 - June 29, 2018

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپیں، ایک جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ایسے وقت میں ہوئیں جب ہندوستانی سیکورٹی فورس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے علاقے میں مبینہ عسکریت پسندوں کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے اور دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔  
کہا جا رہا ہے کہ ہندوستانی سیکورٹی فورس اور مبینہ عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم آرائی شروع ہونے کے ساتھ ہی مشتعل نوجوانوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں، جن میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں شامل ایک نوجوان پلوامہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چترپورہ میں جھڑپ کے مقام پر ابھی تک فائرنگ جاری ہے اور حالات سخت کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی پلوامہ کے علاقے تھامونا میں ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران تین مبینہ عسکریت پسند مارے گئے تھے۔ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں