اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب کے دورہ جے پور کے خلاف ہندوستانی عوام کا احتجاج

اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب نکی ہیلی کے ہندوستان میں دورہ جے پور کے خلاف اس شہر کے عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۱۱
تاریخ اشاعت: 23:18 - June 29, 2018

اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب کے دورہ جے پور کے خلاف ہندوستانی عوام کا احتجاجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب، اپنے دورہ ہندوستان میں جب شہر جے پور پہنچیں تو اس شہر کے عوام نے احتجاجی اجتماع کیا۔

نکی ہیلی نے اپنے دورے میں ہندوستان اور چین سے ایران کے تیل کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ممالک چار نومبر تک ایران سے تیل خریدنا بند کر دیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے حالیہ ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ان کا ملک، ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ہے، کہا ہے کہ ہندوستان ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ اور اس ملک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

امریکہ کی نئی پابندیوں کی دھمکی کے باوجود مئی کے مہینے میں ہندوستان کی جانب سے ایران سے تیل کی خریداری میں یومیہ تقریبا سات لاکھ بیرل تیل تک اضافہ ہوا ہے جو دو ہزار سولہ کے بعد تیل کی خریداری کی سب سے بڑی مقدار ہے۔

ایران ہندوستان کو تیل برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں