اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایم ایم اے کا کراچی میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

متحدہ مجلس عمل نے انتخابی مہم اور رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں کراچی میں اتوار 15 جولائی کو حسن اسکوائر مین یونیورسٹی روڈ پر بڑے جلسے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۹۸
تاریخ اشاعت: 23:56 - July 08, 2018

ایم ایم اے کا کراچی میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، متحدہ مجلس عمل نے انتخابی مہم اور رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں کراچی میں اتوار 15جولائی کوحسن اسکوائر مین یونیورسٹی روڈپر بڑے جلسے کا اعلان کیا ہے جس سے مجلس عمل کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں اتوار 8 جولائی کو کراچی میں 7 مقامات پر عوامی اجتماعات ہوں گے جہاں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے۔

مجلس عمل کراچی کے صدر و امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس میں متحدہ مجلس عمل کا منشور بھی پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب عوام 25 جولائی کو کراچی کا مقدمہ لڑنے اور عوام کی ترجمانی کر نے والوں کو ووٹ دیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں پانی کا شدید بحران ہے۔ سندھ میں پیپلز اور ایم کیو ایم دونوں اقتدار میں رہی ہیں۔ یہ جماعتیں کراچی کے شہری اداروں پر بھی قابض رہی ہیں۔ کراچی میں پانی کے بحران کی 100 فیصد ذمہ داری پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور وفاقی حکومت پر عائد ہو تی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس عمل کراچی میں پانی کے مسئلے کو مستقل اور پائیدار بنیادوں پر حل کرائے گی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں