اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایٹمی جنگ کی نگرانی کا مہنگا ترین امریکی مرکز

عوام کی بڑھتی ہوئی اقتصادی مشکلات کے درمیان امریکی فوج نے ایٹمی جنگ کے لیے انتہائی مہنگا نگرانی مرکز قائم کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۲۱
تاریخ اشاعت: 15:46 - July 12, 2018

ایٹمی جنگ کی نگرانی کا مہنگا ترین امریکی مرکزمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، انتہائی مہنگے مواصلاتی آلات سے لیس اس مرکز کے قیام پر ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔

وائس ویب سائٹ کے مطابق سی ٹو ایف نامی یہ جدید ترین مرکز بنراسکا ایئر بیس میں واقع ہے اور میزائل بنکروں، بمبار طیاروں اور بیلسٹک میزائیلوں سے لیس آبدوزوں کے ساتھ منسلک ہے۔

کہا جارہا ہے کہ ایٹمی اسلحہ خانوں کی نگرانی اور کمان کرنے والے مرکز میں ساڑھے تین ہزار افراد کام کرتے ہیں۔امریکہ نے حالیہ دنوں میں بی سکسٹی ون  قسم کے جدید ترین بمبار طیاروں کا بھی تجربہ کیا ہے۔

امریکی عوام  کو درپیش اقتصادی مشکلات کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک کے فوجی بجٹ میں مسلسل اضافہ کیے جار ہے ہیں۔ سن دوہزار اٹھارہ میں امریکہ کا جنگی بجٹ سات سو ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا -

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں