اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ریاض کے ملک خالد ہوائی اڈے پر یمن کا میزائل حملہ

یمنی فوج نے ایک بار پھر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ملک خالد ایئرپورٹ پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۱
تاریخ اشاعت: 10:02 - January 31, 2018

ریاض کے ملک خالد ہوائی اڈے پر یمن کا میزائل حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے منگل کی صبح برکان ایچ دو نامی بیلسٹک میزائل ریاض کے ملک خالد ہوائی اڈے کے فوجی بیس پر فائر کیا- ابھی اس حملے کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں-

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل یونٹ نے گذشتہ چار نومبر کو بھی ریاض کے ملک خالد ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائل فائر کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ میزائل اپنے نشانے پر جا کر لگا ہے-

سعودی عرب کی شہری ہوا بازی کے ادارے نے بھی ریاض کے ملک خالد ہوائی اڈے پر یمن کے بیلسٹک میزائل لگنے کی تصدیق کی ہے- یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے نئےعیسوی سال میں اب تک اٹھارہ بار سعودی فوجی ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل فائر کئے ہیں-

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے تین جنوری کو اعلان کیا تھا کہ دو ہزار سترہ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اندر فوجی ٹھکانوں پر پینتالیس میزائل فائر کئے گئے تھے- سعودی عرب کے ذریعے یمن کا محاصرہ جاری رہنے کے باوجود یمن کی دفاعی توانائیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے-

دوسری جانب سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پیر کی رات شمالی صوبے صعدہ کے سرحدی شہر رازح کے بنی معین محلے پر حملہ کر کے ایک ہی گھر کے پانچ افراد کو شہید کر دیا- یمن کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق ان حملوں کے ساتھ ہی سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں نے بھی تعز کے الحوبان علاقے پر کاتیوشا میزائل سے حملہ کیا- ابھی تک اس جارحانہ حملے میں ہوئے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

اس درمیان صوبہ صعدہ کے ہی منبہ شہر میں سعودی جارح طیاروں کے ذریعے گرائے گئے بم کے دھماکے سے جو حملے کے وقت نہیں پھٹا تھا، ایک یمنی بچہ شہید ہو گیا۔

مارچ دو ہزار پندرہ سے سعودی عرب اور اس کے اتحادی، امریکی حمایت سے یمن پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ یمن کی بنیادی شہری تنصیبات پوری طرح تباہ ہو چکی ہیں-

ان حملوں کے  باعث جہاں دسیوں لاکھ یمنی شہری  اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں وہیں سعودی عرب کے ذریعے یمن کا ظالمانہ محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمن کے عوام کو شدید غذائی قلت اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے جس کی بنا پر لوگوں خاص طور پر بچوں میں وبائی امراض تیزی کے ساتھ پھیل رہے ہیں-

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں