اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

تحریک عدم اعتماد؛ مودی نے کانگریس کو شکست دیدی

بھارتی لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ بی جے پی کے حق میں 126 کے مقابلے میں 325 ووٹوں سے ہوا۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۱۱
تاریخ اشاعت: 11:33 - July 22, 2018

تحریک عدم اعتماد؛ مودی نے کانگریس کو شکست دیدیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، بھارتی لوک سبھا میں نمایاں فرق سے اپوزیشن جماعت کانگریس اور اس کے اتحادیوں کو شکست ہونے پراس ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے طویل تقریر کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں خاص طور سے کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےحزب اختلاف کی جماعتوں کے بیانات کو عوام،پارلیمنٹ اورفوج کا مورال گرانے کی کوشش قرار دیا۔

نریندر مودی نے اپنی تقریر میں حکومت کی عوامی خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور اسے ہندوستانی عوام کے حق میں بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی پارلیمان اور 125 کروڑ عوام کے اعتماد کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ کل لوک سبھا میں ​عدم اعتماد کی تحریک پر 12 گھنٹے کی بحث کے بعد مودی حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ عدم اعتماد کی تحریک کی مخالفت میں 325 ووٹ پڑے جبکہ تحریک کی حمایت میں 126 ووٹ پڑے۔ بی جے ڈی اورشیو سینا نے ووٹنگ سے قبل واک آوٹ کیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں