اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روسی صدر کا اپنے فرانسیسی ہم منصب کو فون، شام کی صورت حال پر گفتگو

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئیل میکرون کو فون کر کے شام کی صورت حال پر گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۲۶
تاریخ اشاعت: 23:40 - July 22, 2018

روسی صدر کا اپنے فرانسیسی ہم منصب کو فون، شام کی صورت حال پر گفتگومقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی صدر ایمائونیل میکرون اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے فون پر شام کے صوبے مشرقی الغوطہ میں انسانی امداد بہم پہنچانے کے لیے مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ دنوں فرانس کی جانب سے شام میں متاثرین کے لیے امدادی سامان پہنچایا گیا تھا تاکہ لوگوں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کی جاسکے۔

فرانس کی جانب سے شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے عمل داری والے صوبے مشرقی الغوطہ میں پچاس ٹن ادویہ اور طبی سامان بھیجا گیا تھا۔

دوسری جانب روس نے اس امدادی سامان کی متاثرہ شامیوں میں تقسیم کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرنے کی یقین کرائی تھی، تاہم روسی صدر کا اپنے فرانسیسی ہم منصب کو فون کرنا اس بابت مزید اقدامات کی نشاندہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے مستقبل میں روس اور فرانس کے درمیان شام کے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں مزید امدادی سامان پہنچانے کے لیے دوطرفہ تعاون کی امید پیدا ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں شام کی جنگ زدہ علاقوں میں اب بھی حالات کشیدہ ہیں، جبکہ شامی فورسز کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں کے قریب اپنا کنٹرول سنبھال لیا گیا ہے، یاد رہے کہ گولان کی پہاڑوں پر اسرائیل کا قبضہ ہے۔

واضح رہے کہ شامی فوج کی اس پیش قدمی کے بعد ملک میں سات سال سے جاری خانہ جنگی اب اسرائیل کی دہلیز کے قریب پہنچ گئی ہے جس سے علاقائی کشیدگی میں اضافے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں