اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

نام نہاد سپر پاور امریکہ میں روس کا بڑھتا ہوا نفوذ؛ ٹرمپ کے سابق معاون پر بھی جاسوسی کا الزام

نہایت خوفزدہ حالت میں دنیا کے مختلف ممالک کو خاک و خون میں غلطاں کرکے اپنے دشمنوں کے پیچھے آوارہ پھرنے والا نام نہاد سپر پاور امریکہ آئے روز اپنے اعلیٰ حکام پر روس کیلئے جاسوسی کا الزام لگاتا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ اس کا دنیا پر حکمرانی کرنے والا خواب چکنا چور ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۴۰
تاریخ اشاعت: 14:47 - July 23, 2018

نام نہاد سپر پاور امریکہ میں روس کا بڑھتا ہوا نفوذ؛ ٹرمپ کے سابق معاون پر بھی جاسوسی کا الزاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نام نہاد سپر پاور امریکہ اپنی ملکی سلامتی کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس ملک کے اعلیٰ حکام پر دیگر ممالک کیلئے جاسوسی کے الزامات سامنے آرہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے سابق معاون رابرٹ پیج پر روسی ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کردیاگیا ہے ۔

برطانوی ٹی وی کے مطابق ایف بی آئی نے 412صفحات کی خفیہ دستاویز جزوی طور پر جاری کردی ہے۔

رابرٹ پیج پر روسی ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کیا جا رہاہے۔

اس خبر سے امریکہ میں تہلکہ برپا ہوگیا ہے جبکہ رابرٹ پیج کا کہنا ہے کہ انہوں نے روسی ایجنٹ کے طور پر کبھی کام نہیں کیا اور ان پر لگایا جانے والا الزام انتہائی گمراہ کن ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں