اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یہودی ریاست اور سینچری ڈیل کے منصوبے کی ناکامی پر زور

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فلسطین کو یہودی ریاست میں تبدیل کرنے کو ایسا خواب قرار دیا ہے کہ جو کبھی پورا ہونے والا نہیں ہے ۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۶۰
تاریخ اشاعت: 18:17 - July 24, 2018

یہودی ریاست اور سینچری ڈیل کے منصوبے کی ناکامی پر زورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں فلسطین اور بیت المقدس کے خلاف سینچری ڈیل نامی امریکی اور صیہونی سازشی منصوبے کا ذکر کیا ۔ آپ نے فرمایا کہ سرزمین فلسطین کو یہودی ریاست میں تبدیل کرنا ایسا خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہوگا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکا اور صیہونی حکومت کا سازشی منصوبہ سینچری ڈیل کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ نے چند روز قبل یہودی ریاست کا بل پاس کیا ہے ۔ اس بل کے ذریعے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہنے والے مسلمان اور عیسائی فلسطینیوں کا حق خودارادیت سلب کرکے ان علاقوں کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق یہودیوں کو سونپنے کی کوشش کی گئی ہے ۔غاصب صیہونی حکومت نے اسی کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر مخالفت اور مذمت کے باوجود بیت المقدس اور سرزمین فلسطین کو یہودی ریاست میں تبدیل کرنے کی غرض سے، فلسطینیوں کی زمینیوں کو ہڑپنے اور غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے ۔

دوسری طرف امریکی حکومت نے بھی سینچری ڈیل کے نام سے ایک سازشی منصوبے پر عمل شروع کردیا ہے جس کا مقصد سرزمین فلسطین کو یہودی ریاست میں تبدیل کرنا ہے-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں