اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ترکی، ایران پر امریکی دباؤ اور پابندیوں کا مخالف

ترکی نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو صحیح نہیں سمجھتا۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۷۵
تاریخ اشاعت: 20:28 - July 25, 2018

ترکی، ایران پر امریکی دباؤ اور پابندیوں کا مخالفمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلونے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اپنے آذری ہم منصب ایلمار محمد یاروف کے ساتھ پریس کانفرنس میں ایران کے خلاف امریکی دباؤ اور پابندیوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی، ایران مخالف امریکی پابندیوں سے اتفاق نہیں کرتا.

مولود چاؤش اوغلو کا کہنا تھا کہ ایک امریکی وفد نے کچھ دنوں قبل ترکی کا دورہ کیا تھا تاہم ہم نے ان کو بتایا کہ ترکی اپنی ایندھن کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایران سے تیل کی خریداری کرتاہے.

ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایک دور میں یورپی یونین نے بھی روس پر پابندیاں لگادیں مگر ترکی نے اس پر عمل نہیں کیا کیونکہ ہم اس طریقہ کار کو درست نہیں سمجھتے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں