اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی عرب کا جاسوس ڈرون طیارہ سرنگوں

یمنی فورسز اور قبائل نےعسیر کےعلاقے میں سعودی عرب کے جاسوس ڈرون طیارے کو سرنگوں کردیا ۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۱۹
تاریخ اشاعت: 16:16 - July 28, 2018

سعودی عرب کا جاسوس ڈرون طیارہ سرنگوںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمنی فورسز اور قبائل نےعسیرکےعلاقے میں  سعودی عرب کے جاسوس ڈرون طیارے کو تباہ کرنے کے علاوہ اسی علاقے میں سعودی عرب کے ایک ٹینک کو بھی تباہ کردیا ہے ۔

ادھرسعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف شہروں پر شدید بمباری کی ہے۔ اسکائی نیوز کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے الحدیدہ، صعنا، ریمه، حجه اور صعده نامی شہروں پر شدید بمباری کی ہے۔

یمنی حکام نے بمباری سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 10 ممالک کے ساتھ مل کر یمن کے نہتے عوام پر گذشتہ 3 سال سے جنگ مسلط کررکھی ہے لیکن اسے 10 ممالک کی ہمراہی کے باوجود اس جنگ میں شکست کا سامنا ہے۔ یمنی عوام استقامت اور پائیداری کے ساتھ سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا مقابلہ کررہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں