اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمن: سعودی اتحاد کے 8 فوجی ہلاک

یمن کےنشانہ بازوں نے سعودی اتحاد کے مزید 8 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۴۰
تاریخ اشاعت: 16:47 - July 30, 2018

یمن: سعودی اتحاد کے 8 فوجی ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمن کی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے صراوح اور التحییا کے علاقوں میں سعودی اتحاد کےآلہ کار فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس فوجی اتحاد کے 8 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جبل الدخان اور جبل الدود میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر بھی شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں دو سعودی کرایے کے فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ و برطانیہ کی حمایت سے فوجی اتحاد قائم کر کے مارچ دو ہزار پندرہ سے غریب عرب اسلامی ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات بالکل تباہ ہو گئی ہیں اور مکمل محاصرے کی بنا پر اس ملک میں دواؤں اور غذائی اشیا کی شدید قلت ہے۔ اس کے باوجود سعودی عرب اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں