اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ننگرہار میں دہشتگردی 15 ہلاک

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے کمشنر عطاء الله خوگیانی نے کہا ہے کہ ہونے والے دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۷۰
تاریخ اشاعت: 10:22 - August 01, 2018

ننگرہار میں دہشتگردی 15 ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جلال آباد میں مسلح افراد نے ایک سرکاری عمارت میں گھس کر فائرنگ کردی جس میں مزید 15 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ حملے کے وقت سرکاری عمارت میں غیرملکی امدادی تنظیموں کے ساتھ اجلاس ہو رہا تھا۔ سرکاری عمارت میں مسلح افراد اور فورسز میں جھڑپ 5 گھنٹے تک جاری رہی۔ مسلح افراد نے کئی شہریوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

ادھرذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ فرح کے ضلع بالا بلوک میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 11 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بم سے سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم ایک مسافر بس اس کی زد میں آ گئی۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ داعش نے کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

علاوہ ازیں صوبہ پکتیا میں مسلح افراد نے 22 مسافروں کو اغوا کرلیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں