اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمن کے ہسپتال پر سعودی جارحیت 52 شھید 70 زخمی

یمن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ الحدیدہ کے الثورہ ہسپتال پر کل سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 52 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۰۳
تاریخ اشاعت: 12:43 - August 03, 2018

یمن کے ہسپتال پر سعودی جارحیت 52 شھید 70 زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے الحدیدہ میں ایک اسپتال پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 52 بیمار شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے سعودی جارحیت کی مذمت کی۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے -

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں