اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمن پر سعودی اور اماراتی حملوں کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن پر سعودی عرب کی مسلسل وحشیانہ جارحیتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے
خبر کا کوڈ: ۲۱۱۶
تاریخ اشاعت: 18:35 - August 04, 2018

یمن پر سعودی اور اماراتی حملوں کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ یمنی عوام پر سعودی عرب کی مسلسل وحشیانہ جارحیتوں اور عالمی برادری کی خاموشی نے یمنی عوام کی صورتحال کو انتہائی افسوسناک بنادیا ہے -

ایرانی وزارت وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعے کو اپنے بیان میں الحدیدہ کے اسپتال، رہائشی علاقوں اور مچھلی منڈی پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ہوائی حملوں کی جن میں درجنوں بچے خواتین اور مرد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں مذمت کی ہے -

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے  یمنی عوام کی نسل کشی ہے - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اوراس کے اتحادی جنگ کے میدان میں اپنی شکست کا بدلہ اسپتالوں اور بازاروں پر حملے  اور یمنی عوام کا قتل عام کرکے لے رہے ہیں اور یہ جنگی جرم کے علاوہ کچھ نہیں ہے -

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ یمن کے مظلوم اور بے گناہ شہریوں پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے روزانہ کے ہوائی حملے عالمی رائے عامہ ، علاقے اور دنیاکے ملکوں کے لئے ایک معمول کی بات نہیں ہونی چاہئے کیونکہ اس سے یمن کی صورتحال تیزی کے ساتھ بگڑتی جارہی ہے -   

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں