اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پنجاب کا وزیراعلٰی کلین نوجوان، کے پی کاوزیراعلٰی محمود خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کاوزیراعلٰی کلین نوجوان ہو گا۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۵۹
تاریخ اشاعت: 11:44 - August 09, 2018

پنجاب کا وزیراعلٰی کلین نوجوان، کے پی کاوزیراعلٰی محمود خانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی کے 9 سوات سے منتخب ہونے والے رکن  محمود خان کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔

نامزد وزیراعلی محمود خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق ان کے پاس 2 ارب 51 کروڑ 67 لاکھ کے مکمل اثاثہ ہیں جن میں 4 کروڑ نقدی بینک میں ہے اور 87 کنال زرعی اراضی اور 55 کمرشل دکانوں کے مالک ہیں۔

دوسری جانب نومنتخب اراکین پنجاب اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سب کو پتا تھا کہ اصل پانی پت کی جنگ پنجاب میں لڑی جائے گی جب کہ تمام سروے کہہ رہےتھے خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف جیت جائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں لوگوں سے وعدہ کر کے آیا ہوں کہ مدینہ کی ریاست بنانی ہے، انصاف میرٹ پر کرنا ہے، آپ نے عوام کے پیسے کو اللہ کی امانت سمجھنا ہے اور قوم کا پیسا بچانا ہے تاکہ عوام کی فلاح پر خرچ کیا جاسکے ۔ عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلٰی کے لیے ایک نوجوان لارہا ہوں، یہ نوجوان کلین ہوگا، اس پرکسی قسم کا کوئی سوالیہ نشان نہیں، آپ سب اس نوجوان کو سپورٹ کریں جب کہ پنجاب میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

 
 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں