اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ میں ہائی جیک ہونے والا طیارہ گرکرتباہ

امریکی ریاست واشنگٹن کے ایئرپورٹ پر ہائی جیک ہونے والا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۷۳
تاریخ اشاعت: 21:31 - August 11, 2018

امریکہ میں ہائی جیک ہونے والا طیارہ گرکرتباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن کے شہر سیئٹل کے ٹاکوما ایئرپورٹ پر الاسکا ایئرلائن کے مسافر طیارے نے کنٹرول ٹاور کی اجازت کے بغیر اڑان بھری تو فوری طور پر شہر بھر میں ہائی الرٹ اور تمام پروازوں کو گراؤنڈ کردیا گیا جبکہ امریکی فضائیہ کی مدد طلب کرلی گئی۔ تاہم مسافروں سے خالی مسافر طیارے نے کچھ دیر پرواز کرنے کے بعد قلابازیاں کھائیں اور پھر کیٹرون آئی لینڈ کے مقام پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار ہائی جیکر بھی ہلاک ہوگیا۔

حکام کے مطابق ہائی جیکر مقامی ہے اور اس کی عمر 29 سال ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

امریکی سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ یہ واقعہ کس طرح پیش آیا اور ہلاک شدہ ملازم ہائی جیکرکے کیا مقاصد تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں