اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

منیٰ میں حاجیوں نے رمی جمرات اور قربانی کے فرائض انجام دئے

پوری دنیا کے تیس لاکھ حاجیوں نے عرفات اور مزدلفہ میں وقوف کرنے کے بعد منیٰ پہنچ کر رمی جمرات انجام دیا اور جناب ابراہیم علیہ السلام کی یاد میں حکم خدا وندی کے تحت قربانی کا فریضہ بھی انجام دیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۴۳
تاریخ اشاعت: 15:11 - August 22, 2018

منیٰ میں حاجیوں نے رمی جمرات اور قربانی کے فرائض انجام دئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا کے گوشہ و کنار سے مکہ مکرمہ پہنچنے والے حاجیوں نے منگل کو عرفات اور مشعرالحرام یا مزدلفہ میں مناسک حج انجام دینے کے بعدمنیٰ پہنچ کر رمی جمرات یا شیطان کو کنکریاں مارنے کا فریضہ انجام دیا اور اس کے بعد تقصیر کی یا بال مونڈوائے۔

حجاج کرام میں تین دن تک منیٰ میں وقوف یا قیام کریں گے اور تینوں ہی دن رمی جمرات ادا کریں گے- اس کے بعد مکہ روانہ ہوجائیں گے۔

مکہ پہنچنے کے بعد طواف وسعی اور طواف النسا جیسے مناسک انجام دینے کے بعد اپنا حج مکمل کریں گے - قبل ازیں پیر کو حاجیوں نے میدان عرفات میں رکن اعظم انجام دینے کے ساتھ ساتھ مشرکین سے برائت کا پروگرام بھی منعقد کیا جس میں ایران اور دنیا کے دیگر ملکوں کے حاجیوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں حاجیوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا اور بعد میں امریکا اور اسرائیل جیسی طاغوتی طاقتوں کے خلاف نعرے لگا کر ان سے شدید نفرت و بیزاری کا اعلان کیا گیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں