اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اٹھارہ ملین یورو کے بجٹ کا یورپی پیکیج سے کوئی تعلق نہیں

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپ کی جانب سے ایران کے لیے مختص کئے جانے والے اٹھارہ ملین یورو کے بجٹ کا ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے مقابلے کے مجوزہ یورپی پیکیج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۷۹
تاریخ اشاعت: 21:23 - August 24, 2018

اٹھارہ ملین یورو کے بجٹ کا یورپی پیکیج سے کوئی تعلق نہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعے کے روز تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے لیے مختص کیے جانے والے یورپی بجٹ کے بارے میں کہا کہ یورپی کمیشن نے جمعرات کے روز ایران میں ترقیاتی کاموں کے لیے اٹھارہ ملین یورو کے جس بجٹ کا اعلان کیا وہ دراصل اسی مقصد کی غرض سے مختص کیے جانے والے پچاس ملین ڈالر کے بجٹ کا حصہ ہے جس کی یورپی کمیشن نے پہلے ہی منظوری دے چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سولہ اپریل دوہزار سولہ کو تہران میں ایک بیان پر دستخط کیے تھے جس میں ایران اور یورپ کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی اور یورپی وفود کے تبادلوں اور مذاکرات کے نتیجے میں فریقین کے درمیان زراعت، ایمیگریشن، صنعت اور اعلی تعلیم کے شعبوں میں تعاون عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یورپی کمیشن ایران اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہےانہوں نے کہا کہ چھوٹی اور میڈیم انٹر پرائزز کی حمایت اور ایران کے ادارہ  فروغ برآمدات کے ساتھ فنی تعاون بھی ایران یورپ مشترکہ منصوبے کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس آٹھ مئی کو ایران کے خلاف بے بنیاد دعوؤں کا اعادہ کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے سے اپنے ملک کی علیحدگی اور تہران کے خلاف تمام پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر کے اس اقدام پر دنیا بھر میں سخت ردعمل ظاہر کیا گیا تھا۔برطانیہ ، فرانس، چین، جرمنی اور یورپی یونین نے ایٹمی معاہدے میں باقی رہنے کا اعلان کیا ہے اور پچھلے چند ہفتوں سے ایران اور متعلقہ فریقوں کے درمیان مذاکرات اور بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔مذاکرات کے دوران یورپ نے اس بات کی یقین دھانی کرائی ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کےمقابلے اور ایٹمی معاہدے کے تحت ایران کی حمایت کی غرض سے ایک پیکیچ تہران کو پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے -

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں