اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اقوام متحدہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے: چین

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو مضبوط ادارہ بننے کے لئے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۷۷
تاریخ اشاعت: 17:49 - September 04, 2018

اقوام متحدہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے: چینمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چینی دفتر خارجہ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات کے دوران کہا کہ آج کی دنیا کو ایک مضبوط اور ایک غیر جانبدار اقوام متحدہ کی ضرورت ہے ۔

چین کے صدر نے کہا کہ موجودہ عالمی صورت حال میں جانبدارانہ رویوں اور تجارتی تحفظ نے عالمگیری سیاسی نظام کو نقصان پہنچا یا ہے، لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ ایک غیر جانبدار اور مضبوط تنظیم بن جائے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عالمی سیاسی میدان میں توازن اور اتحاد پیدا کرنے کے لیے اقوام متحدہ کا کردار اہم ہے اور یہ تمنا ہے کہ تمام طرفین تجارتی لین دین اور اس میں آسانی لانے کیلیے ضروری اقدامات اٹھائیں تاکہ دنیا میں آزاد معیشت پروان چڑھ سکے ۔

واضح رہے کہ شام،بحرین اور یمن کے بحران میں اقوام متحدہ کی جانب سے اہم کردار ادا نہ کرنے اور یمنیوں کے قتل عام پر خاموشی اختیار کرنے پرعالمی سطح پر اس ادارے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں