اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بصرہ کی صورت حال پر عراقی وزیر اعظم کی صدارت میں ہنگامی اجلاس

عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں عوامی مظاہروں میں شدت آنے کے بعد وزیر اعظم حیدر العبادی نے پارلیمنٹ میں صوبہ بصرہ کے ارکان کی شرکت سے ایک ہنگامی اجلاس تشکیل دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۸۷
تاریخ اشاعت: 22:16 - September 05, 2018

بصرہ کی صورت حال پر عراقی وزیر اعظم کی صدارت میں ہنگامی اجلاسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بصرہ کے گورنر بھی موجود تھے اور شرکا نے بصرہ کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا-

عراقی وزیراعظم نے اس  ہنگامی اجلاس میں کہا کہ حکومت نے صوبہ بصرہ میں پانی کی کمی کے بحران کو حل کرنے کا پورا تہیہ کر رکھا ہے اور اس مسئلے کے حل کے لئے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران جن باتوں اور طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے ان کو وہ عملی شکل دے گی-

 اجلاس میں بصرہ شہر کی سیکورٹی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا- اجلاس کے شرکا نے شہر کے حالات کو معمول پر لانے اور عام لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کے حملوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا-

بصرہ میں پرتشدد مظاہروں کے دوران منگل کو کم سے کم پانچ افراد ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہو گئے تھے- بصرہ میں سیکورٹی ادارے نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شہر میں غیر معینہ مدت کرفیو لگا دیا گیا ہے-

مقامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ بصرہ شہر کی صورت حال بحرانی ہے اور مظاہرین نے گورنر ہاؤس کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس کی دوسری منزل کو آگ لگا دی ہے-

بصرہ میں گذشتہ کئی ہفتے سے بے روزگاری، حفظان صحت کی خراب صورت حال، سرکاری اداروں میں بدعنوانیوں اور بجلی و پانی کی شدید قلت کے خلاف عوامی مظاہرے جاری ہیں-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں