اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمن کے بارے میں جنیوا مذاکرات کا التوا

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے بارے میں جمعرات کو شروع ہونے والے جنیوا مذاکرات ملتوی کر دیئے گئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۹۷
تاریخ اشاعت: 18:02 - September 06, 2018

یمن کے بارے میں جنیوا مذاکرات کا التوامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ نے یمن کے بارے میں جنیوا مذاکرات کےالتوا کی وجہ کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا تاہم خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کا وفد ابھی صنعا سے جنیوا کے لئے روانہ نہیں ہو سکا ہے۔

اس سے قبل پریس ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ جارح سعودی اتحاد جنیوا امن مذاکرات میں شرکت کے لئے انصاراللہ کے وفد کو صنعا سے نکلنے نہیں دے رہا ہے اور وہ امن مذاکرات میں مسلسل رکاوٹیں کر رہا ہے۔

سعودی اتحاد کی جانب سے ایسی حالت میں امن کے عمل میں مداخلت کا سلسلہ جاری ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی درخواست پر انصاراللہ نے مذاکرات کا مثبت جواب دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ ہی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرپا رہی ہے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں