اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شام: ادلب میں 30 دہشت گردوں کی ہلاکت

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شمال مغربی شام میں واقع ادلب پر ہونے والے فضائی حملے میں جس میں اس کا ایک جنگی طیارہ گر کر تباہ بھی ہو گیا، کم از کم تیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۰
تاریخ اشاعت: 11:15 - February 05, 2018

شام: ادلب میں 30 دہشت گردوں کی ہلاکتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کی وزارت دفاع نے ہفتے کی رات ایک بیان میں اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ شام کے صوبے ادلب میں روس کا ایک سوخو پچّیس قسم کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اورطیارے کا پائلٹ بھی مارا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ جنگی طیارہ میزائلوں کے داغے جانے کے نتیجے میں تباہ ہوا۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روس کے گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا پائلٹ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گیا تھا تاہم دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

واضح رہے کہ روس، شامی حکومت کی باضابطہ درخواست پر دو ہزار پندرہ سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شام کی مدد کر رہا ہے اور شام کی بشار اسد حکومت کے ساتھ روس اور ایران کا تعاون ہی دہشت گردوں کو شکست دینے میں بنیادی وجہ بنا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں