اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران اپنی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا: بہرام قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران ملکی سلامتی بالخصوص ملک دشمن اور دہشتگردوں سے نمٹنے پر ایک لمحہ بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا.
خبر کا کوڈ: ۲۴۳۹
تاریخ اشاعت: 10:50 - September 11, 2018

ایران اپنی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا: بہرام قاسمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے شمالی عراق میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حالیہ ایرانی میزائل حملے سے متعلق کہا کہ ایسے اقدامات ایران کا فیصلہ تھے اور نہ ہی ہوگا، مگر دہشتگردوں کی نقل و حرکت بالخصوص سرحد پر ہمارے اہلکاروں کی شہادت نے ہمیں مجبور کردیا کہ ان ملک دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔

عراقی کردستان سے ایران کے سرحدی علاقوں پر حالیہ مہینوں میں ہونے والے حملوں پر سپاه پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا کہ سنیچر کے روز ایک کامیاب کارروائی میں دہشتگرد گروہوں کے ٹھکانوں اور تربیتی مرکز پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے 7 میزائل فائر کئے گئے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں