اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزرائے دفاع نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبےمیں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیاہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۶۴
تاریخ اشاعت: 18:27 - September 12, 2018

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے دفاع کا ٹیلیفونک رابطہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیردفاع جنرل 'امیر حاتمی' پاکستان کے نئے وزیر دفاع 'پرویز خٹک' سے ٹیلیفونک رابطہ انہیں وزیردفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی.

جنرل حاتمی نے سپریم لیڈر امام خامنہ ای اور صدر حسن روحانی کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان کی نئی قیادت کے آنے کے بعد اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مشترکہ عزم کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لئے رکاوٹوں کا خاتمہ کردیا جائے گا.

بریگیڈیئر جنرل 'امیر حاتمی' نے کہا کہ پاکستان جوعالم اسلام کا ایک اہم ملک ہے، ماضی کی طرح امت مسلمہ کے مفادات کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی بحرانوں اور اسلامی ممالک کے مسائل بالخصوص یمنی بحران کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا بلکہ سیاسی عمل کے ذریعے اس کا حل تلاش کرنا ہوگا.

ایرانی وزیر دفاع نے پاک ایران معاشی، تجارتی اور دفاعی روابط کو بڑھانے کے لئے دونوں ممالک کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ مشترکہ صلاحیتوں کا استفادہ کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور خطے میں قیام امن و سلامتی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے.

وزیر دفاع پرویزخٹک نے پاک ایران تعلقات کے فروغ کوعلاقائی امن و استحکام کے لئے ضروری قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں