اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

رہبرانقلاب اسلامی کی شرکت سے حضرت امام حسین (ع) کی مجلس عزا منعقد

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حسینیہ امام خمینی (رح) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی یاد میں دوسری مجلس عزا منعقد ہوئی۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۰۹
تاریخ اشاعت: 21:49 - September 18, 2018

رہبرانقلاب اسلامی کی شرکت سے حضرت امام حسین (ع) کی مجلس عزا منعقدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حسینیہ امام خمینی (رح) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی یاد میں دوسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ بعض اعلی سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔

مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے خطاب کیا جبکہ مشاء اللہ عابدی اور حسین سازور نے نوحہ خوانی کی۔

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں صدارتی محل میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مجلس عزا میں بعض وزراء، ان کے معاونین اور صدارتی محل کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ مجلس عزا میں فضائل و مصائب اہلبیت (ع) بیان کئےگئے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں