اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

چین کے فوجی ادارے پر امریکی پابندی

امریکا نے چین کے ایک فوجی ادارے پر پابندیاں لگادی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۴۸
تاریخ اشاعت: 23:39 - September 21, 2018

چین کے فوجی ادارے پر امریکی پابندیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکا کی جانب سے چین کے فوجی ادارے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے روس سے ہتھیار خریدے ہیں اور چین کا یہ اقدام روس پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی زد میں آنے والے چینی فوجی ادارے نے روس سے ایس یو پچیس فائٹر جیٹ اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس چار سو میزائل خریدے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق پابندیوں کا اصل ہدف روس ہے نہ کہ چین اور اس کی فوج، اس کے علاوہ امریکا نے تمام ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ روس کے دفاعی اور انٹیلیجنز شعبوں سے اپنے تعلقات کو کم کریں۔

امریکا کا کہنا ہے کہ روس سے ہتھیار خریدنے کی صورت میں کسی دوسرے ملک کے خلاف بھی اس طرح کے اقدامات کیے جاسکتے ہیں تاہم ترکی اور روس کے درمیان بھی ایس 400 میزائل خریدنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی غیر منطقی طور پر جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے غیر قانونی اقدامات کا سلسلہ شروع کیا جس کی وجہ سے اب امریکہ عالمی سطح پر گوشہ نشینی کا شکار ہو گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں