اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران علاقے اور دنیا میں کشیدگی کم کرنے کے درپے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران علاقے اور دنیا میں کشیدگی کم کرنے کے درپے اور ایران کی یہ پالیسی توجہ کا مرکزبننی چاہئیے
خبر کا کوڈ: ۲۶۱۴
تاریخ اشاعت: 10:53 - September 26, 2018

ایران علاقے اور دنیا میں کشیدگی کم کرنے کے درپےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے مابین نیویارک میں ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت حسن روحانی نے مغربی ذرائع ابلاغ من جملہ برطانیہ میں مغربی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ایران کے شہر اہوازمیں دہشتگردانہ حملے کی حمایت پر جس میں کئی افراد شہید و زخمی ہوئے تنقید  کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے مقابلے میں تمام ملکوں کو یکساں اور ٹھوس موقف اختیار کرنا چاہئیے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کوفروغ دینا چاہئیے۔

صدر مملکت حسن روحانی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی نے اپنی متعدد رپورٹوں میں ایران کی جانب سے اپنے وعدوں پرعمل در آمد کرنے کا واضح اعلان کیا کہا کہ چند جانبہ معاہدوں میں فریقین کی جانب سے توازن برقرار رکھا جانا چاہئیے۔

ایران کے صدرنے کہا کہ یمن کا بحران اس وقت ختم ہوگا جب مذاکرات ہوں اور جنگ بند ہو جائے۔ جبکہ  یمن میں خونریزی اور بمباری کوبند کرنے  اور یمن کے بے گناہ عوام کی انسانی ھمدردی کی بنیاد پر مدد و امداد کیلئے تمام ملکوں کوکوشش کرنی چاہئیے۔

اس ملاقات میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اہوازمیں ہوئے دہشتگردانہ حملے کی مذمت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جدرجہد پر تاکید کی۔

برطانوی وزیراعظم نے جوہری معاہدے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تہران اور لندن کے مابین اس سلسلے میں باہمی کوشش و تعاون پر کہا کہ برطانیہ، ایران کے ساتھ اقتصادی اور توانائی کے شعبے میں تعلقات کے فروغ کا خیر مقدم کرتا ہے

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں