اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جوہری معاہدے کے تحفظ پر چین کی تاکید

چین کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کے تحفظ پر تاکید کی ۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۵۲
تاریخ اشاعت: 19:22 - September 29, 2018

جوہری معاہدے کے تحفظ پر چین کی تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے  اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے جوہری معاہدے کی عالمی اہمیت پر تاکید کی اور کہا کہ اگر اس عالمی معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوا تو سلامتی کونسل کی ساکھ خراب ہو گی اور علاقائی اور عالمی امن کمزور ہوجائے گا.

وانگ یی نے اس موقع پر کہا کہ جوہری معاہدہ چند فریقی اور عالمی سمجھوتہ ہے اورسلامتی کونسل اس کی حمایت کر رہی ہے اور یہ معاہدہ عالمی برادری کے مفادات کو  تحفظ فراہم کرتا ہے.

وانگ یی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کا تسلسل آج کی صورتحال کی ضرورت ہے لہذا تمام فریقین اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں