اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر صیہونیوں کا حملہ

ستائیسویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں کم سے کم سات فلسطینی شہید اور پانچ سو سات دیگر زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۵۸
تاریخ اشاعت: 19:39 - September 29, 2018

فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر صیہونیوں کا حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  جمعہ کو ہونے والے ستائیسویں واپسی مارچ میں پانچ سو سات فلسطینی زخمی ہوئے جن میں پینتیس  بچےچار خواتین چار امدادی اہلکار اور دو صحافی شامل ہیں۔۔زخمی ہونے والوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

رواں سال تیس مارچ سے یوم الارض کے موقع پر فلسطینیوں کے شروع ہونے والے واپسی مارچ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور فلسطینی عوام ہر جمعے کو غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے قریب مظاہرے کرتے ہیں۔

تیس مارچ سے جاری واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں اب تک ایک سو نوے سے زائد فلسطینی شہید اور بیس ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں اور عالمی اداروں نے صیہونیوں کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں