اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان میں امن مذاکرات کو دھچکا

افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکہ سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۹۵
تاریخ اشاعت: 13:03 - October 02, 2018

افغانستان میں امن مذاکرات کو دھچکامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں امن مذاکرات کو ایک اور دھچکا لگ گیا، طالبان نے امریکا کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا۔

روسی میڈیا کے مطابق طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات کے لیے ہم نے کسی کو اختیار نہیں دیا۔

طالبان کاکہنا تھا کہ امریکا نے کبھی ہم سے تعاون نہیں کیا، امریکی طیارے تب بھی ہم پر بمباری کرتے ہیں جب ہم داعش کے خلاف لڑ رہے ہوتے ہیں، تاحال طالبان نے اپنے کسی کمانڈر کو امریکا سے مذاکرات کی اجازت نہیں دی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں