اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان - شہباز شریف گرفتار

پاکستان میں قومی احتساب بیورو نے صوبے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ، مسلم لیگ کے صدر نیز حزب اختلاف کے رہنما شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۱۸
تاریخ اشاعت: 19:33 - October 05, 2018

پاکستان - شہباز شریف گرفتارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں مسلم نون کے صدر شہباز شریف کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نیب لاہور کے باہر سیکورٹی سخت کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو نیب نے جمعے کو طلب کیا تھا، وہ پیش ہوئے تو انہیں باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔

اس سے قبل ایسی بھی اطلاعات مل رہی تھیں کہ صوبے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کو صاف پانی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے تاہم نیب حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں مبینہ کرپشن کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں