اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے آزادی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا

ہزاروں اسکاٹش شہریوں نے برطانیہ سے آزادی کے مطالبے کے حق میں مظاہرے کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۴۴
تاریخ اشاعت: 20:15 - October 07, 2018

اسکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے آزادی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، مقامی ذرائع نے مظاہرے میں شریک لوگوں کی تعداد بیس ہزار سے زائد بتائی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے عوام حالیہ مہینوں کے دوران کئی بار آزادی کے لیے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا اسٹرجن نے کہا ہے کہ بریگزٹ معاہدہ سامنے آنے کی صورت میں وہ برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کا منصوبہ پیش کریں گی۔

سن دو ہزار سولہ میں برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کے بعد سے اسکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے آزادی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے عوام کی اکثریت نے بریگزٹ کی مخالفت میں ووٹ دیئے تھے اور وہ یورپی یونین میں باقی رہنا چاہتے ہیں۔ 

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں