اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

انٹرپول کے سربراہ مستعفی

چین سے تعلق رکھنے والے انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگ وائی نے کئی دن سے لاپتہ رہنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۴۶
تاریخ اشاعت: 12:18 - October 08, 2018

انٹرپول کے سربراہ مستعفیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مینگ ہونگ وائی چینی پولیس کے متعدد اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے کے بعد انٹرپول کے سربراہ منتخب ہوئے تھے، اس کے بعد وہ ستمبر کے آخر میں چین گئے تھے جہاں سے ان کے لاپتہ ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں جس کے بعد چینی حکام نے اعلان کیا کہ انہیں بعض معاملات پر بازپرس کے لیے چین میں روکا گیا تھا لیکن اب وائی نے اپنا استعفیٰ پیرس بھجوادیا ہے جہاں انٹرپول کا صدردفتر واقع ہے۔

اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے انٹرپول ترجمان نے کہا ہے کہ میگ ہونگ کا استعفیٰ فوری طور پر قبول کرلیا گیا ہے۔

مینگ ہونگ وائی اس سے قبل چین میں پبلک سیکیورٹی محکمے کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں جب کہ وہ پولیس، قانون سازی اور بین الاقوامی قانون کا 40 سالہ تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں