اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بلدیاتی انتخابات نیز وادی کے مختلف علاقوں میں ہڑتال

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں تیرہ برس بعد منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر پیر کے روز سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے جبکہ وادی کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے خلاف بطور احتجاج ہڑتال کی گئی۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۴۹
تاریخ اشاعت: 14:46 - October 08, 2018

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بلدیاتی انتخابات نیز وادی کے مختلف علاقوں میں ہڑتالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں پیر کے روز میونسپل اور پنچایتی انتخابات ہوئے، اس موقع پر وادی میں حریت کانفرنس کی کال پر مکمل بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے موقع پر مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کے پیش نظر جہاں وادی میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات پیر کو معطل رکھی گئیں وہیں تمام کارورباری اور تجارتی مراکز اور دکانیں بند رہیں اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے میونسپل اور پنچایتی انتخابات کے آغاز پر8 اکتوبر2018ء کو پورے جموں و کشمیر میں مکمل احتجاجی ہڑتال کی اپیل کرتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابات کے دنوں یعنی10 اکتوبر13 اکتوبر اور16 اکتوبر2018 ء کو جن جن علاقوں میں میونسپل انتخابات ہو رہے ہیں، اُن علاقوں میں احتجاجی ہڑتال کریں اور انتخابات سے عملاً لا تعلقی کا اظہار کریں۔

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ الیکشن عمل کو پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد کرانے کے حوالے سے شہر سمیت دیگر اضلاع میں جگہ جگہ ناکے قائم کئے گئے ہیں جہاں گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی کا سلسلہ تیز کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو بھی معقول سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انتخابات کے موقع پر حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر رہنماؤں کو گھروں میں نظربند اور گرفتار کر لیا گیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں