اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی جارحیت میں پانچ یمنی شہری شہید

یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی تازہ جارحیت میں کم سے کم پانچ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۵۲
تاریخ اشاعت: 18:36 - October 08, 2018

سعودی جارحیت میں پانچ یمنی شہری شہیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے ساحلی صوبے الحدیدہ کے شہر الحالی کے علاقے جبانہ پر بمباری کی جس میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔

سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے حدیدہ صوبے کے المراوعہ شہر کے نواحی گاؤں ناشری پر بھی بمباری کی۔

دونوں حملوں کے نتیجے میں مجوعی طور پر پانچ بے گناہ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے  سعودی عرب کی بربریت کے جواب میں مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب میں نجران کے علاقے صحرائے البقع میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری بھی کی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں