اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان: طیارہ حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچا

ہندوستان کی قومی ایرلائن ایئر انڈیا کا ایک مسافر طیارہ ریاست تمل ناڈو میں ٹیک آف کرتے ہوئے ہوائی اڈے کی دیوار سے ٹکرا گیا لیکن سبھی مسافر بال بال بچ گئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۸۴
تاریخ اشاعت: 21:52 - October 12, 2018

ہندوستان: طیارہ حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ایئر انڈیا کمپنی کا انڈیا ایکسپریس طیارہ جنوبی ریاست تمل ناڈو کے شہر ترو چیرا پلّی سے دبئی جا رہا تھا کہ ٹیک آف کرتے وقت ایئرپورٹ کی دیوار سے ٹکرا گیا - حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے باہری حصے کو نقصان پہنچا لیکن طیارے کے اندر کوئی فنی خرابی پیدا نہیں ہوئی اور سبھی مسافر محفوظ رہے-

ٹیک آف کرنے کے بعد مسافر طیارے کا رخ ممبئی ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا اور اس کو وہاں اتار لیا گیا-ممبئی میں ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد سبھی مسافروں کو بحفاظت طیارے سے باہر نکالا گیا-

ایئرانڈیا کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے دونوں ہی پائلٹ تجربہ کار تھے اور ان کے پاس چھے ہزار پانچ سو گھنٹے سے زائد طیارہ اڑانے کا تجربہ تھا-

حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور دونوں ہی پائلٹوں کو تحقیقات مکمل ہونے تک کام سے الگ کر دیا گیا- طیارے میں مجموعی طور پر ایک سو تیس سے زائد مسافر سوار تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں