اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی الزامات میں شدت ایرانی قوم سے امریکہ کی شکست کا نتیجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی الزامات میں شدت اور جھوٹے اور من گھڑت الزامات کی بوچھار ایرانی قوم سے امریکہ کی شکست کا نتیجہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۱۸
تاریخ اشاعت: 13:11 - October 15, 2018

امریکی الزامات میں شدت ایرانی قوم سے امریکہ کی شکست کا نتیجہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بهرام قاسمی نے امریکی صدر، امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر کے الزامات اور اسی طرح دہشتگردی سے مقابلے کی پالیسی کی دستاویزات میں ایران پر علاقے کو نا امن کرنے کیلئے دہشتگردی کی حمایت سے متعلق لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام خاص طور سے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کی وجہ ایران کے غیور اور بہادر عوام کے مقابلے میں امریکہ کی پے در پے شکستوں کا نتیجہ ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ کس طرح امریکہ اپنی یکطرفہ پالیسی کی وجہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں گوشہ نشین ہوا۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکی حکام علاقےمیں عالمی رائے عامہ کی توجہ اپنے غلط پروپگنڈوں خونریز، ذلت آمیز اور تسلط پسندانہ اقدامات سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں