اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کشمیرمیں ہلاکتوں کے خلاف عام ہڑتال

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہلاکتوں کے خلاف آج وادی میں عام کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۳۹
تاریخ اشاعت: 9:33 - October 18, 2018

کشمیرمیں ہلاکتوں کے خلاف عام ہڑتالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کے پیش نظر وادی میں جہاں تمام کاروباری اور تجارتی مراکز اور اسی طرح تعلیمی ادارے بند ہیں وہیں ریل خدمات بھی معطل ہیں۔

محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ خدمات سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ایک دن کے لئے معطل رکھی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے پائین شہر کے علاقہ سید علی اکبر فتح کدل میں کل بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں لشکر طیبہ کے معراج الدین بانگرو سمیت 2 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

مسلح تصادم کے دوران ایک شہری اور ایک پولیس اہلکاربھی ہلاک جبکہ ریاستی پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

دوسری جانب جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ میں سیکورٹی فورسز نے آج جمعرات کی صبح ایک مقامی عسکریت پسندکو ہلاک کردیا۔ بی فارما کی ڈگری رکھنے والے شوکت نے مبینہ طور پر 2 اکتوبر کو حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی تھی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں