اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یقین ہو گیا کہ خاشقجی کا قتل ہوا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے آخرکار مان ہی لیا کہ مخالف صحافی جمال خاشقجی کا قتل ہوا ہے۔ دوسری جانب دنیا کے مختلف ملکوں اور عالمی اداروں کے عہدیداروں نے سعودی عرب میں تیئیس سے پچّیس اکتوبر تک منعقد ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۴۳
تاریخ اشاعت: 20:33 - October 19, 2018

یقین ہو گیا کہ خاشقجی کا قتل ہوا ہے، ٹرمپمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے اس بات کا یقین ظاہر کرتے ہوئے کہ مخالف صحافی جمال خاشقچی کا قتل ہوا ہے، کہا ہے کہ اس قتل میں اگر سعودیوں کا ہاتھ ہوا تو انھیں سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں جمال خاشقجی کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے اس قتل میں سعودیوں کے ملوث ہونے اور ریاض کے لئے اس کے نتائج کے بارے میں، کئے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بہت برا ہوا ہے اب دیکھنا ہو گا کہ کیا ہوتا ہے۔ ٹرمپ نے دو روز قبل یہ کہا تھا کہ جمال خاشقجی کا قتل ایک خودسرانہ اقدام ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب مخالف صحافی کے قتل کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے اعتراف کے بعد امریکہ کے وزیر خزانہ سعودی عرب میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت سے انکار کرنے پر مجبور ہو گئے۔ اسٹیو منوچین نے کہا کہ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے بارے میں انھوں نے امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ پمپیؤ سے ہم آہنگی کی ہے۔ دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیؤ نے سعودی عرب اور ترکی کے اپنے دورے کے بعد کہا ہے کہ مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے میں ریاض کو مزید موقع دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ ادھر دنیا کے مختلف ملکوں اور عالمی اداروں کے عہدیداروں نے سعودی عرب میں تیئیس سے پچّیس اکتوبر تک منعقد ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔

فرانسیسی صدر نے کہ ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا معمہ سلجھنے تک انھوں نے فرانسیسی حکام کو سعودی عرب جانے سے روک دیا ہے۔امانوئل میکرون نے برسلز میں یورپی یورنین کے سربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی حکومت کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں فرانس کا کوئی بھی اعلی عہدیدار سعودی عرب نہیں جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ فرانسیسی وزیر خزانہ کا بھی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی عرب جانے کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا ہے۔برطانیہ کے وزیر تجارت نے بھی مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی بنا پر سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں