اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان نے طالبان کمانڈروں کو رہا کردیا

کابل میں پاکستان کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ حکومت افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار اور اس عمل کو آ‎سان بنانے کے لئے طالبان کے دو اہم کمانڈروں کو رہا کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۰۹
تاریخ اشاعت: 20:31 - October 28, 2018

پاکستان نے طالبان کمانڈروں کو رہا کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کابل میں پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ طالبان کے دو اہم عناصر ملا عبدالغنی اور ملا صمد ثانی کو امن کوششوں کے دائرے میں رہا کر دیا گیا۔

ملا عبدالغنی برادر کو افغانستان کے امن عمل میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمی خلیل زاد اور قطر کے وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کے بعد رہا کیا گیا ہے۔

اس رہائی کے بعد افغان کی پارلیمنٹ نے حکومت اسلام آباد سے ملا برادر کو حکومت افغانستان کے حوالے کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملا برادر، طالبان گروہ میں ملا عمر کے بعد دوسرے بڑے لیڈر تھے جنھیں پاکستان کی سیکورٹی فورس نے دو ہزار دس میں شہر کراچی سے گرفتار کیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں