اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

چہلم حضرت امام حسین (ع) کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ

کل ایران،عراق اورپاکستان سمیت دنیا بھر میں اربعین امام حسین (ع) عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۱۳
تاریخ اشاعت: 12:10 - October 29, 2018

چہلم حضرت امام حسین(ع)کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ3مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کے پیش نظر پاکستان کی حکومت نے کراچی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جبکہ صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو کراچی سمیت دیگر شہروں میں چہلم کے جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروسز بھی معطل کرنے کے لیے سفارش کردی ہے۔

دہشت گرد تکفیری گروہوں کی جانب سے عزاداران حسینی پر دہشتگردانہ حملوں کے پیش نظر چہلم پر کراچی اور کئی دیگر بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔

30 اکتوبر کو حضرت امام حسین(ع) کے چہلم کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گےجبکہ امن و امان کی صورتحال بحال رکھنے کے لیے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں  سے بھی مدد لی جائے گی۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں