اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شام میں بحران کا اصل ذمہ دار امریکا ہے ، روسی وزارت دفاع

روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام میں کشیدگی اور بحران کا اصل ذمہ دار امریکا ہے اور دہشت گرد گروہ داعش امریکا کی حمایت سے اپنے دہشت گردانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۳۳
تاریخ اشاعت: 21:41 - November 01, 2018

شام میں بحران کا اصل ذمہ دار امریکا ہے ، روسی وزارت دفاعمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، رشاٹو ڈے نے خبر دی ہے کہ روسی وزارت دفاع نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے دہشت گردانہ اقدامات شام میں دریائے فرات کے مشرقی علاقے میں جاری ہیں جو امریکی فوج کے کنٹرول میں ہیں-

روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں امریکا کے زیر کنٹرول علاقے دہشت گردانہ کارروائیوں کی وجہ سے تیزی کے ساتھ بحرانی ہو رہے ہیں-

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے زیرکنٹرول علاقوں خاص طور پر رقہ میں صورت حال تیزی کے ساتھ خراب ہو رہی ہے-

روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجرجنرل ایگور کوناشنکوف نے بھی کہا ہے کہ داعش، امریکا کی مدد سے اپنے دہشت گردانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے-

امریکا اور علاقے میں اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ذریعے شام میں بحران دو ہزار گیارہ میں پیدا کیا گیا تھا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں کرنا تھا لیکن شامی عوام، حکومت اور فوج کی استقامت سے اس سازش اور بحران پر قابو پا لیا گیا-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں