اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عراق اور شام کی سرحدوں پر امن بحال

عراق میں سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق اور شام کی سرحدوں پر پوری طرح امن قائم ہوگیا ہے
خبر کا کوڈ: ۲۹۴۱
تاریخ اشاعت: 19:08 - November 02, 2018

عراق اور شام کی سرحدوں پر امن بحالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں سیکورٹی سے متعلق انفارمیشن سینٹر کے ترجمان بریگیڈیر یحیی رسول نے عراق اور شام کی مشترکہ سرحدوں کے زیرو پوائنٹ کا معائنہ کرتے وقت کہا کہ عراقی فوج اور رضاکارفورس الحشد الشعبی مشترکہ سرحدوں پر دہشت گردوں کی ہر طرح کی جارحیتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں-

اس درمیان عراق کی قومی سلامتی کے امور کے ادارے کے سربراہ قاسم الاعرجی نے کہا ہے کہ شام کے مشرقی علاقے میں شامی کردوں کی ملیشیا  کی پسپائی اور اس علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کی نقل حرکت کے دائرے کا پھیلنا ذہنوں میں سوال پیدا کررہا ہے -

انہوں نے کہا  اس سے پہلے عراق کے مغربی صوبے الانبار کے مغربی محاذ پر عراقی فوج اور سیکورٹی فورس کی تعداد بڑھا دی گئی ہے -

عراق کے قومی سلامتی کے امور کے ادارے کے سربراہ کا کہنا تھاکہ شام کے مشرقی علاقے دیرالزور سے شامی کردملیشیا کی پسپائی کے بعد اس علاقے میں داعش کے سرگرم ہوجانے کے بعد عراق اور شام کی مشترکہ سرحدوں پر الحشد الشعبی نے اپنے مورچے اور زیادہ مستحکم بنالئے ہیں -

پچھلے چند روز کے دوران داعش نے شام اور عراق کی مشترکہ سرحدوں کے قریب خود کو پہنچانے کی کوشش کی ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر مبصرین کا کہنا ہے کہ شام کے مشرقی علاقے میں داعش کی یہ سرگرمیاں امریکی حمایت سے انجام پارہی ہیں کیونکہ امریکا کی کوشش ہے کہ جیسے بھی ہو شام میں داعش کو باقی رکھا جائے

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں