اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

راہل گاندھی کی وزیراعظم مودی پر کڑی نکتہ چینی

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے اس ملک کے وزیر اعظم نریندرمودی کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۲
تاریخ اشاعت: 8:07 - February 13, 2018

راہل گاندھی کی وزیراعظم مودی پر کڑی نکتہ چینیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، راہل گاندھی نے دورۂ کرناٹک کے موقع پر بلاری میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے عوام نے مودی کو کانگریس کے خلاف بات کرنے کیلئے ووٹ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی پارلیمنٹ میں ایک گھنٹہ  سے زائد تقریر میں کانگریس سے متعلق پرانی باتیں دُہراتے رہے  جبکہ عوام وزیر اعظم سے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں سننا چاہتے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ مودی جھوٹے خواب دکھاتے ہیں، ان پر بھروسہ کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا جبکہ کانگریس جوکہتی ہے وہ کرتی ہے ۔

راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے فرانس کی ایک کمپنی سے رافیل فائٹر جیٹ خریدے ، مودی خود پیرس گئے اور کنٹریکٹ کو تبدیل کرایا۔ پہلے یہ ٹھیکہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کمپنی کو دیا گیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں