اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان ایران ثقافتی تعلقات کے فروغ پر تاکید

پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۲۴
تاریخ اشاعت: 17:10 - November 14, 2018

پاکستان ایران ثقافتی تعلقات کے فروغ پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات نے پاکستان ایران ثقافتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ باہمی ثقافتی تبادلے سے نہ صرف ایک دوسرے کے آداب و رسوم کو سمجھنے میں مدد ملے گی بلکہ پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان رابطوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔

انہوں نے بین الاقوامی رحمۃ للعالمین کانفرنس کے انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جید ایرانی علمائے کرام کو اس کانفرنس میں بھیجنے کی بھی درخواست کی۔

اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ‎سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ ثقافتی اور میڈیا سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی توسیع کے لئے آمادہ ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں