اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یورپی پارلیمینٹ کا سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ

یورپی پارلیمینٹ کے ارکان نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۳۸
تاریخ اشاعت: 21:05 - November 15, 2018

یورپی پارلیمینٹ کا سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی ارکان پارلیمینٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں یورپی ممالک کی طرف سے یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کو اسلحے اور لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی پر کڑی نکتہ چینی کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحے کی فراہمی اسلحے کی فروخت سے متعلق یورپی قوانین اور ضابطوں کے منافی ہے۔

بیان کے مطابق سعودی عرب کو یورپی ملکوں کی جانب سے اسلحے کی فروخت نے اسلحے کی تجارت سے متعلق یورپی نظام کو کمزور کر دیا ہے۔

یورپی پارلیمینٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کو بحری جہازوں کی فروخت یمن کا سمندری محاصرہ مذید سخت ہونے کا باعث بنی ہے جبکہ جنگی جہازوں اور بموں کی فروخت نے یمنی عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں