اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان کی ریاست پنجاب میں دستی بم سے حملہ، متعدد ہلاک و زخمی

ہندوستان کی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں نرنکاری بھون پر کئے جانے والے ایک حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور دس سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۶۸
تاریخ اشاعت: 23:39 - November 18, 2018

ہندوستان کی ریاست پنجاب میں دستی بم سے حملہ، متعدد ہلاک و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم سے یہ حملہ موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے کیا جو نرنکاری بھون پر یہ بم پھینکنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ اس حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے تاہم ہندوستان کے پولیس حکام نے اس حملے میں کسی دہشت گرد گروہ کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے جس کا مقصد امن و امان کی صورت حال کو بگاڑنا رہا ہے۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے کہ جب اتوار کو نرنکاری بھون میں لوگ مذہبی رسومات ادا کرنے کے لئے جمع ہوتے ہیں۔

ہندوستان کی پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کر رہی ہے۔ ابھی تک کسی کو گرفتار کئے جانے کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں