اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

تیونس میں سعودی ولیعہد کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

تیونس میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے خلاف عظیم عوامی مظاہرہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۰۵
تاریخ اشاعت: 17:16 - November 28, 2018

تیونس میں سعودی ولیعہد کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، تیونس کے عوام نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو قصائی قراردیتے ہوئے اس کے خلاف عظیم احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور محمد بن سلمان کے دورہ تیونس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق تیونس کے مختلف شہروں میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے خلاف عوامی مظاہرے ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سعودی عرب کے خلاف نعرے درج تھے اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو قصاب قراردیا گیا تھا۔

تیونس کے عوام نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کو خطے میں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ بھی قراردیا ہے۔اس سے قبل مصر کے 100 صحافیوں نے بھی محمد بن سلمان کے دورہ مصر کی مخالفت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ولیعہد کو خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار قراردیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں