اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اقوام متحدہ نے ایران کے میزائلی پروگرام کو ممنوع قرار نہیں دیا : ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کسی بھی قرارداد میں ایران کے میزائلی پروگرام اور میزائلی تجربوں کو ممنوع قرار نہیں دیا گیاہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۲۸
تاریخ اشاعت: 12:10 - December 02, 2018

اقوام متحدہ نے ایران کے میزائلی پروگرام کو ممنوع قرار نہیں دیا : ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے آج صبح امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کے اس دعوے پر کہ ایران نے میزائلی تجربوں سے سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی کی کہا کہ ایران کا میزائلی پروگرام دفاعی مقاصد اور ملکی ضرورت کے تحت ہے ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے امریکی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام ایک ایسی قرار داد کا حوالہ دیتے ہیں کہ خود امریکا نے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل کرنہ فقط  اس کی خلاف ورزی کی بلکہ دوسروں سے بھی کہا کہ وہ بھی اس کی خلاف ورزی کریں بصورت دیگر انھیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں